Kashmir

بھاری ہے ہر اک ستم پہ حوصلہ کشمیر کا
اب تو منزل پر رکے گا قافلہ کشمیر کا
دیکھنا اک دن ہوں گے انشا ء اللہ کامیاب
روز کم ہوتا ہے کب سے فاصلہ کشمیر کا
آنکھ میری تو چھلکنے لگتی ہے اے ہم نشیں
جب ہو جاتا ہے کہیں بھی تذکرہ کشمیر کا
ہم کو کوئی بھی الگ کر ہی نہیں سکتا کہ
کچھ ہے پاکستاں سے ایسا واسطہ کشمیر کا
جائوں اب میں کس طرف سے دیکھنے جنت شا ہیں
لہو میں ڈوبا ہوا ہے راستہ کشمیر کا

Leave a comment