Nasar

سپہ سالار

پاکستان  کے دل لاہور شہر کا علاقہ لبرٹی مارکیٹ  تھا   جہاں میری ان گناہ گار آنکھوں نے ایک درد ناک منظر دیکھا. ایک دبلا پتلا سا بچہ  میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس ہےعمر بارہ برس کے لگ بھگ تھی. چہرے پہ معصومیت کے ساتھ ساتھ بے چارگی بھی  نمایاں تھی. وہ بچہ اپنے نرم و نازک ہاتھوں میں ایک بھاری بھرکم بیگ اٹھائے ہوئے یوں چل رہا تھا جیسے کسی فوج کا سپہ سالار میدان جنگ میں اتر رہا ہو .

مگر اس بیگ میں نہ تو کوئی تلوار تھی اور نہ ہی بارود. ستم ظریفی تو یہ کہ اس بیگ میں کوئی کتاب ، کاپی یا قلم دوات بھی نہ تھی. بلکہ وہ بیگ کھلونوں سے بھرا ہوا تھا  وہی کھلونے جن کے ساتھ میں اور آپ اس عمر میں کھیلا کرتے تھے. مگر یہ کھلونے اس کے کھیلنے کے لیے نہیں تھے بلکہ وہ  اپنی  معصوم آواز میں ان کھلونوں کی بولی لگاتے ہوئے ادھر ادھر  تیزی سے آ جا رہا تھا.

میں رک کر اسے غور سے دیکھنے لگا تب ایک شخص میرے پاس آیا  اور بولا  “صاحب!  یہ بچہ چھٹی جماعت میں پڑھتا تھا بہت لاڈلا اور پیارا تھا کیوں نا ہوتا پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے. مگر !”

اتنا کہہ کر وہ چپ ہو گیا. میں نے سوالیہ نظروں سے پوچھا “مگر کیا؟”   “پچھلے دنوں ایک خود کش حملے میں اس کا والد  شہید ہو گیا تھا. اور اب یہ گھر کا واحد کفیل ہے۔ ”  اتنا کہہ کر وہ شخص نمناک آنکھیں جھکائے چلتا بنا. مگر مجھ پہ جیسے ایک سکتہ طاری ہو چکا تھا میں  پتھرا گیا تھا. ایک لمحے کے لیے میں  حواس با ختہ ہو گیا ۔ اور  مجھے دسمبر میں  بارش والی رات گرم انڈے بیچنے والا وہ دس سالہ بچہ یاد آ گیا  جو پانچ بہنوں کا   اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا! مجھے سمجھ نہ آیا کہ میں اسکی قسمت پہ ماتم کروں یا اس کے حوصلے ، ہمت اور دلیری کی  داد  دوں۔

ایک دو نہیں،  ایسے ہزاروں بچے ہمارے ارد گرد موجود ہیں جو گردش حالات کی جنگ میں ایک فوج کے سپہ سالار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں ان  ننھے شاہینوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد بھی کرنی چاہیے۔

نظروں میں سوال تھا چہرے پہ ملال تھا

ظلم سب وہ سہہ گیا حوصلہ کمال تھا

یاں کتنے ہی چاند سے چہرے شاہیں

غربت کی ٹھو کر نے دھندلا دیے ہیں

محمد اقبال شاہین

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s