Nasar

علم و ہنر

علم کے معنی “جاننا ” کے ہیں. یعنی کسی چیز یا کام کے بارے میں جاننا. جبکہ ہنر کسی کام کو سلیقے ،قابلیت یا دانائی سے کرنے کا نام ہے. میری ذاتی رائے کے مطابق نہ علم ہنر سے جدا ہے اور نہ ہنر علم سے. یعنی علم اور ہنر لازم و ملزوم ہیں. بلکہ اگر ہنر کو علم کی عملی شکل کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا.
زندگی بھر بندہ اگر صرف کتابیں پڑھتا رہے اور اپنے سیکھے ہوئے علم کو عملی شکل نہ دے پائے تو ایسا علم نہ تو اسکی ذات کو فائدہ دے گا اور نہ ہی معاشرے کو. یہاں ایک بات وضاحت طلب ہے کہ علم صرف وہ ہی نہیں ہوتا جو سکول یا کالج سے حاصل کیا جائے بلکہ میرے نزدیک تو کپڑے کو پیوند لگانا ایک ہنر کے ساتھ ساتھ ایک علم بھی ہے. اسی طرح کپڑے سلائی کرنے کی تربیت لینے والے کے لیے درزی کی دکان ہی درس گاہ ہے.
چالیس سال تک ملک کے لیے اعلی قسم کے چاول اگانے والے اس بوڑھے کسان کو جاہل کہا جائے یا صاحب علم.بلاشبہ اسکے باپ دادا ہی اسکے استاد تھے اور وہ چوپال(وہ جگہ جہاں گائوں کے لوگ اکثر رات کو بیٹھ کر گپ شپ کرتے ہیں) اسکی درس گاہ اور اسکے کھیت اسکی تجربہ گاہ تھے.ہر سال پہلے سے اچھی فصل حاصل کرنا اسکا ہنر بھی ہے اور علم بھی. کیونکہ ہر بار ایک نئی چیز اسکے علم میں آتی جاتی ہے. پچھلے چالیس سال کے تجربے ،علم اور ہنر کی وجہ سے اسے اب گائوں میں استاد کا درجہ حاصل ہے. حتی کہ بڑی بڑی ڈگریوں والے ذراعت آفیسر بھی اسکے تجربے کے سامنے بے بس ہیں.
اور بہت سی ایسی مثالیں دی جا سکتی ہیں مگر پھر بحث طوالت اختیار کر جائے گی. بات یہ ہے کہ علم و ہنر ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں. اور دونوں لازم و ملزوم ہیں. بلکہ اسکو یوں کہہ لیتے ہیں کہ ہنر دراصل علم ہی ہے. یا علم کی ایک قسم ہے.
اب بات آتی ہے موجودہ دور کی. کوئی بھی دور ہو جیسے بھی حالات ہوں علم کسی بھی معاشرے کے پھلنے پھولنے کی ضمانت ہوتی ہے. جاہل اور عالم برابر نہیں ہیں سے لے کر علم کے حصول کے لئے چین جانے تک علم کی افادیت کھل کر سامنے آ جاتی ہے.
اگر ایک جملے میں نتیجہ نکالا جائے تو کچھ یوں کہا جا سکتا ہے. چونکہ علم و ہنر لازم و ملزوم ہیں لہذا موجودہ حالات میں دونوں ہی ضروری ہیں . ایک سکول کی دیوار پہ لکھا شعر:

علم و ہنر کو رستہ دو
ہر بچے کو بستہ دو

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s